Live Updates

تحریک انصاف کی منزل اقتدار یا جوڈیشل کمیشن نہیں بلکہ نیا پاکستان ہے :شاہ محمود قریشی

اتوار 18 جنوری 2015 18:28

تحریک انصاف کی منزل اقتدار یا جوڈیشل کمیشن نہیں بلکہ نیا پاکستان ہے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18جنوری۔2015ء) ڈپٹی چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی اور اسحاق ڈار کی نیت پر کل بھی شک تھا اور آج بھی ہے ،تحریک انصاف کی منزل اقتدار یا جوڈیشل کمیشن نہیں ہے بلکہ نیا پاکستان ہے اسی لیے پاکستان کی عوام نے عمران خان کا ہاتھ تھاما ۔

تحریک انصاف کے دھرنا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان کی عوام ان حکمران اسے تنگ آچکی ہے اور پاکستان کی عوام دھرنے میں اس لیے نہیں آئی کہ ان کی قومی یاصوبائی اسمبلی میں سیٹیں ماری گئی تھیں بلکہ وہ اس لیے آئے تھے کیونکہ ان کے دل میں در د تھا او ر عوام حکمرانوں کے کیخلاف اٹھی جنہوں نے ملک کو 68سال تک پاکستان پر حکومت کی ان کیخلاف اٹھے اور عمران خان کا ہاتھ تھاما۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ تاریخ کے سب سے بڑے 126دن کے دھرنے کو کارکنوں نے کامیاب بنایا جو کہ ایک ناممکن چیز تھی اور 126دن تک کارکنوں نے گولیوں کی بوچھاڑ اور مقدموں کا سامناکیا،تحریک انصاف ا ن کے جذبے کو سلام کرتی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے دھرنا ختم نہیں کیا تھا بس ایک موڑ آیا تھا جو کہ 16دسمبر کا واقعہ تھا جس کی وجہ سے قوم آج تک سوگ میں مبتلا ہے ،اس وقت انہوںنے ذاتی مفاد نہیں بلکہ قومی مفاد کے لیے حکومت کا ساتھ دیا تاکہ دہشت گردوں کو ان منطقی انجام تک پہنچایا جا سکے ۔انہوں نے کہا کہ نیا پاکستان اس وقت نہیں بنے گا جب تک ملک کو لوٹنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے اور حکمرانوں کو گھر بھیجنے کے لیے نئے عزم اور ولولے کی ضرورت ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات