پٹرولیم مصنوعات کے بحران کی ذمہ دارحکومت ہے ،وزیر داخلہ

بھارت کے پاکستان سے متعلق عزائم مثبت نہیں ،چوہدری نثار علی خان

ہفتہ 17 جنوری 2015 23:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جنوری 2015ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہاہے کہ پٹرولیم مصنوعات کے بحران کی ذمہ دارحکومت ہے بھارت کے پاکستان سے متعلق عزائم مثبت نہیں میڈیا سے بات چیت کے دور ان ایک سوال کے جواب میں وزیر داخلہ نے کہاکہ پٹرول کا بحران انتہائی بڑی نا اہلی ہے انہوں نے کہاکہ بحران کے ذمے دار ہم ہیں۔

(جاری ہے)

وزیر دادخلہ نے کہاکہ بھارت کے پاکستان سے متعلق عزائم مثبت نہیں، بھارتی حکمرانوں کی پاکستان سے متعلق سوچ گھناوٴنی رہی ہے، پاکستان کے ساتھ بھارتی رویہ بغل میں چھری اور منہ میں رام رام والا ہے، ہم نے مودی سرکار کو خوش آمدید کہا تو پھر سرحد پر پنگا کیوں لیں گے، جان کیری کو ورکنگ باوٴنڈری پر بھارتی جارحیت کا بتادیا ہے جبکہ ان سے ملکی مفاد پر دو ٹوک انداز میں بات کی۔