وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف (کل )کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے
ہفتہ 17 جنوری 2015 23:33
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جنوری 2015ء) وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف کل(پیر) 19جنوری کو کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے ،جس میں وہ قومی ایکشن پلان سے متعلق اہم اجلاس کی صدارت کریں گے۔
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نوازشریف 19 جنوری کو ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے جہاں وہ گورنر ہاؤس میں ہونے والے قومی ایکشن پلان سے متعلق اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان ، وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ ، اہم صوبائی وزرا سمیت اعلی عسکری حکام اور پولیس رینجرز کے سربراہان بھی شریک ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس کے موقع پر کراچی میں امن وامان کی صورتحال سمیت شہر میں جاری ٹارگیٹڈآپریشن میں ہونے والی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم کے دورے کے باعث سندھ اسمبلی کا 19 جنوری کو ہونے والا اجلاس ملتوی کردیا گیا ہے جو اب 21 جنوری بروز بدھ کو ہوگا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.