اسلام میں قتل و غارت گری کی کوئی گنجائش نہیں‘ پاکستان میں فتنہ پھیلانے والوں کامکمل خاتمہ کیا جائے گا،صدر مملکت،

اس وقت ملک کا سب سے بڑا مسئلہ دشتگردی ہے، دہشتگرد سدھرنے والے نہیں یہ وہ لوگ ہیں جن کے دلوں پر اللہ تعالیٰ نے مہر لگا دی ہے،سب لوگ متفق ہیں کہ دہشتگرد کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں،فتنہ پھیلانے والوں کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا،پاک چین اقتصادی راہداری کی تعمیر سے علاقے میں روزگار کے لاکھوں مواقع پیدا ہونگے، دیامر بھاشا ڈیم اور داسو ڈیم سے نو ہزار میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی، ملک کی پہلی الٹرنیٹیو میڈیسن ایکسپو کی افتتاحی تقریب سے خطاب

ہفتہ 17 جنوری 2015 19:29

اسلام میں قتل و غارت گری کی کوئی گنجائش نہیں‘ پاکستان میں فتنہ پھیلانے ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جنوری 2015ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ اسلام میں قتل و غارت گری کی کوئی گنجائش نہیں‘ پاکستان میں فتنہ پھیلانے والوں کامکمل خاتمہ کیا جائے گا، اس وقت ملک کا سب سے بڑا مسئلہ دشتگردی ہے، دہشتگرد سدھرنے والے نہیں یہ وہ لوگ ہیں جن کے دلوں پر اللہ تعالیٰ نے مہر لگا دی ہے،سب لوگ متفق ہیں کہ دہشتگرد کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں،فتنہ پھیلانے والوں کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا،پاک چین اقتصادی راہداری کی تعمیر سے علاقے میں روزگار کے لاکھوں مواقع پیدا ہونگے، دیامر بھاشا ڈیم اور داسو ڈیم سے نو ہزار میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی، صدر ممنون حسین نے ان خیالات کا اظہار کراچی میں پاکستان کے پہلے الٹرنیٹیو میڈیسن ایکسپو (Alternate Medicine Expo) کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کہی۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے کہا کہ اس وقت ملک کا سب سے بڑا مسئلہ دشتگردی ہے۔ دہشتگردوں نے دنیا بھر میں فساد پھیلایا ہوا ہے۔ ان لوگوں نے اسلام کو بہت بدنام کیا ہے‘ یہ لوگ اپنے آپ کو اسلام کا چیمپئن سمجھتے ہیں‘ صدر مملکت نے کہا کہ اسلام میں قتل و غارف گری کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ صدر ممنون حسین نے کہا کہ دہشتگرد سدھرنے والے نہیں ہیں۔ یہ وہ لوگ ہیں جن کے دلوں پر اللہ تعالیٰ نے مہر لگا دی ہے اور سب لوگ اس بات پر متفق ہیں کہ دہشتگرد کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

صدر مملکت نے یقین دہانی کرائی کہ پاکستان سے فتنہ پھیلانے والوں کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔ صدر مملکت نے کہا کہ چین کے ساتھ اقتصادی راہداری کی تعمیر اس صدی کا شاہکار ہو گا۔ گوادر پورٹ آپریشنل کرنا‘ گوادر ائیرپورٹ کی تعمیر‘ ہزارہ موٹروے اور کراچی لاہور موٹروے بھی اس منصوبے کا حصہ ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ اقتصادی راہداری کی تعمیر سے اس علاقے میں روزگار کے لاکھوں مواقع پیدا ہونگے۔

صدر مملکت نے کہا کہ دیامر بھاشا ڈیم اور داسو ڈیم سے نو ہزار میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی۔ چین کی مدد سے کراچی میں ایٹمی توانائی سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے پر کام شروع ہو گیا ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ بجلی کے تمام منصوبے مکمل ہو گئے تو دو ہزار اٹھارہ میں ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ برائے نام رہ جائے گی یا بالکل ختم ہو جائے گی۔ صدر مملکت نے کہا کہ معاشرے میں بدعنوانی جڑیں پکڑ چکی ہیں۔

جس کے خاتمے کے لئے سب کو کردار ادا کرنا ہو گا۔ صدر مملکت نے کہا کہ بدعنوانی ختم کرنے کے لئے عوام حکومت کا ساتھ دیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ طب جدید سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے تحقیق کا سلسلہ مسلسل جاری رکھا جس سے ایلوپیتھی طریقہ علاج نے غیر معمولی ترقی کی اور دنیا کے بیشتر حصوں میں اسے مقبولیت حاصل ہوئی جب کہ ہمارا ہزاروں برس پرانا طریقہ علاج محض اس لئے پیچھے چلا گیا کہ اس شعبے میں تحقیق کی روایت کمزور ہو گئی اور لگے بندھے طریقوں پر ہی زور دیا جانے لگا۔

صدر مملکت نے کہا کہ ایک طویل مدت کے بعد حکیم محمد سعید شہید نے تحقیق کے سلسلے کو زندہ کیا اور یونانی طریقہ علاج میں نیا انداز فکر شامل کرنے کی کوشش کی۔ یہ اور چند دیگر ادارے آج بھی اس سلسلے میں مفید خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ خواہش ہے کہ پاکستان کے دیگر ادارے بھی اس میدان میں آگے بڑھیں تاکہ ہماری روائتی طب ترقی کر سکے۔ صدر مملکت نے کہا کہ طب یونانی کی طرح ہومیوپیتھی طریقہ علاج بھی بہت موثر ہے اور دنیا کے کئی حصوں میں مقبول ہے۔

بیرونی ملکوں میں اس طریقہ علاج کی کامیابی اور مقبولیت کا ایک سبب یہ بھی ہے کہ اس کی پریکٹس کی اجازت ایم بی بی ایس کے بعد ملتی ہے۔ اس طرح ہومیوپیتھی کی اثر انگیزی اور اہمیت خود ایلوپیتھی بھی تسلیم کرتی ہے۔ اگر سنجیدہ علمی کوشش کی جائے تو علاج کے ان دونون طریقوں کے ملاپ سے خلق خدا کو شاید زیادہ فائدہ ہو سکے۔ صدر مملکت نے کہا کہ یہ بات ذاتی طور پر میرے علم میں ہے کہ ہمارے بعص پڑوسی ملکوں میں ہومیوپیتھی پر خاصا کام ہوا ہے۔

کئی تحقیقاتی ادارے ان ملکوں میں کام کر رہے ہیں اور آئے روز نئی نئی کتابیں ان ملکوں سے شائع ہوتی ہیں جن سے دنیا بھر کے ہومیو پیتھ بہت کچھ سیکھتے ہیں۔ ہمارے ادارے بھی ان معاملات پر بھی توجہ دیں۔ صدر مملکت نے یقین دہانی کرائی کہ ہومیو پیتھی کی قومی کونسل اگر سنجیدگی سے تعلیم و تحقیق پر توجہ دے تو حکومت بھی اپنا کردار ادا کرے گی۔ اس سے پہلے صدر مملکت نے پاکستان کی پہلی الٹرنیٹیو میڈیسن ایکسپو کی نمائش کا افتتاح کیا۔