جاپانی وزیراعظم نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی، اسحاق ڈار ،

پان ساڑے آٹھ سو ملین ڈالر کے لاکھڑا پاور پروجیکٹ میں سرمایہ کاری کرے گا ،انٹرویو

جمعہ 16 جنوری 2015 23:35

جاپانی وزیراعظم نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی، اسحاق ڈار ،

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16جنوری۔2015ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ جاپانی وزیراعظم نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کی ہے جاپان ساڑے آٹھ سو ملین ڈالر کے لاکھڑا پاور پروجیکٹ میں سرمایہ کاری کرے گا۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں وفافی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ جاپانی وزیراعظم نے پاکستان کے دورے کی دعوت قبول کی جاپان ساڑے آٹھ سو ملین ڈالر کے لاکھڑا پاور پروجیکٹ میں سرمایہ کاری کرے گا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کے حوالے سے عمران خان کو ڈرافٹ حکومت نے پیش کیا تھا، تحریک انصاف نے آخری وقت میں بے تحاشہ تبدیلیاں کردیں جس کی وجہ سے کمیشن کی راہ میں رکاوٹ پیدا ہوئی، اب نیا ڈرافٹ تیار کرکے رواں ہفتے عمران خان کو پیش کیا جائے گا۔ اسحاق ڈار نے عمران خان کو شادی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ توقع ہے شادی کے بعد عمران خان کی فرسٹریشن میں کمی آئیگی۔