بھارت سے کشیدگی نہیں امن چاہتے ہیں :جنرل راحیل شریف

جمعہ 16 جنوری 2015 19:39

بھارت سے کشیدگی نہیں امن چاہتے ہیں :جنرل راحیل شریف

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16جنوری۔2015ء) چیف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ بھارت کے ساتھ کشیدگی نہیں امن چاہتے ہیں اور انسداد دہشتگردی میں افغانستان کا ساتھ دے رہے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کسی کے حق میں نہیں ہے اس لیے بھارت کے ساتھ امن چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

افغانستان کے ساتھ تعلقات کے بارے میں راحیل شریف کا کہناتھا افغانستان اور پاکستان کے درمیان سٹریٹیجک تعلقات ہیں اور انسداد دہشتگردی میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون جاری ہے۔

چیف آف آرمی سٹاف کا ضرب عضب کے بارے میں کہنا تھا کہ اس آپریشن میں بہت اہم کامیابیاں حاصل کیں ہیں ،قومی ایکشن پلان پر عملدارامد جاری ہے ،ساری توجہ دہشتگردی کے خلاف جنگ پر مرکوز ہے، ملک کو جلد دہشتگردی سے پاک کردیں گے۔

متعلقہ عنوان :