گستاخانہ خاکوں کیخلاف اسلامی جمعیت طلباءکااحتجاج ،پولیس کا لاٹھی چارج اور ہوائی فائرنگ،نجی ٹی وی چینل کے دو کیمرہ مین زخمی

جمعہ 16 جنوری 2015 15:17

گستاخانہ خاکوں کیخلاف اسلامی جمعیت طلباءکااحتجاج ،پولیس کا لاٹھی ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16جنوری2015ء) گستاخانہ خاکوں کیخلاف احتجاج کرنے والے اسلامی جمعیت طلباءپر پولیس ٹوٹ پڑی آنسو گیس کی شیلنگ اور ہوائی فائرنگ کی جس کی زد میں آکر نجی ٹی وی چینل کے دو کیمرہ مین کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فرانسیسی جریدے کے گستاخانہ خاکے شائع کرنے کیخلاف اسلام جمعیت طلباءاحتجاجی مارچ کرتے ہوئے فرانسیسی قونصل خانے کی جانب بڑھ رہے تھے کہ پولیس ان کے راستے میں آ گئی اور انہیں روکنے کی کوشش کی لیکن مظاہرین نے پیش قدمی جاری رکھی جس پر پولیس ڈنڈوں لاٹھیوں سے مظاہرین پر ٹوٹ پڑ ی اور مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ کی جس کی زد میں آکر نجی ٹی وی چینل کے دو کیمرہ مین کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔