بجلی کی قیمتوں میں اڑسٹھ پیسے فی یونٹ اضافہ

جمعہ 16 جنوری 2015 14:45

بجلی کی قیمتوں میں اڑسٹھ پیسے فی یونٹ اضافہ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 جنوری 2015ء) حکومت نے ایک بار پھر بجلی گھروں کی واجبات کی ادائیگی کابوجھ عوام پر ڈالنے کی ٹھان لی۔ یونیورسل ابلیگیشن فنڈ کے نام پر بجلی کی قیمتوں میں اڑسٹھ پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا گیا۔ وزارت پانی و بجلی ذرائع کے مطابق پاور پلانٹس کے واجبات میں مسلسل اضافہ ریکارڈکیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جس کے باعث دیگر ادارے جیسے کہ پی ایس او مالی مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں۔

حکومت نے پاور پلانٹس کی ادائیگیوں کے لیے ایک فنڈ قائم کیا ہے اور اس فنڈ میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے حاصل ہونے والی رقم بھی ڈالی گئی ہے۔ اس کے تحت حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمت میں اڑسٹھ روپے فی یونٹ تک کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ اس سے پہلے بھی حکومت نے اس فنڈ کے تحت بجلی کی قیمتوں میں ساٹھ روپے فی یونٹ کا اضافہ کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :