ڈیرہ بگٹی میں گیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ، گیس فراہمی معطل ہوگئی

جمعہ 16 جنوری 2015 11:39

ڈیرہ بگٹی میں گیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ، گیس فراہمی معطل ہوگئی

ڈیرہ بگٹی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16جنوری2015ء) ڈیرہ بگٹی کے علاقے لوٹی میں آٹھ انچ قطر کی گیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ ہوگئی ، دھماکے کے باعث کنواں نمبر ایک سے لوٹی گیس فیلڈ کو گیس کی فراہمی معطل ہوگئی۔

(جاری ہے)

سرکاری حکام کے مطابق پائپ لائن پر نا معلوم افراد نے بارودی مواد نصب کر رکھا تھا جس کے باعث دھماکہ ہوا ۔ دھماکے سے کنواں نمبر ایک سے لوٹی گیس فیلڈ کو گیس کی فراہمی معطل ہوگئی ۔ دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کا گھیراؤ کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :