سانحہ پشاور کے بعدہمارا بنیادی کام تعلیمی اداروں کو سکیورٹی مہیا کرنا ہے،ڈی آئی جی آپریشنز

جمعرات 15 جنوری 2015 23:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15جنوری2015ء ) ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف ہدایت پر ایس پی سٹی اسد سرفراز خان نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں لاء انیڈ آڈر کے حوالہ سے خصوصی لیکچر دیا۔انہوں نے کہاسانحہ پشاور کے بعدپوری قوم کا دل ٹوٹاہوا ہے اب اس امر کی ضرورت ہے کہ قومی ادارے اور عوام مل کر اس دہشت گردی کامقابلہ کریں۔سانحہ پشاور نے تعلیمی اداروں کی آنکھیں کھول دیں ہیں اور قومی اداروں کو احساس ہوا ہے کہ سانحہ پشاور کے بعدتعلیمی اداروں کی سکیورٹی پر کسی قسم کی چشم پوشی نہیں کی جاسکتی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں لاء انیڈ آڈر سے متعلق ہونے والے اجلاس کے دوران کیا۔اس موقع پر وائس چانسلر خلیق الرحمن کے علاوہ اساتذہ اور طلباء و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کی انتظامیہ اور طلباء نے حالیہ امن وامان کی صورت حال کے پیش نظرنہ صرف لاہور پولیس سے بھر پور تعاون کیا ہے بلکہ اپنی مدد آپ کے تحفظ کافی حد تک انتظامات کئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ تعلیمی اداروں کی چار دیواری کروائیں، تعلیمی اداروں کی دیوارو ں پر کھار دار تاریں لگوائیں،تربیت یافتہ سکیورٹی گاڈز تعینات کئے جائیں اور دیگر نقطہ نظر سے سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ سانحہ پشاور کے بعدہمارا بنیادی کام تعلیمی اداروں کو سکیورٹی مہیا کرنا ہے اور آپ لوگوں کے تعاون کے بغیر ہم یہ جنگ نہیں جیت سکتے۔

ایس پی سٹی اسد سرفراز خان نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی انتظامیہ سے گزارش کی کہ طلباء کو ابتدائی طبعی امداد اور ایمرجنسی صورت حال سے نمٹنے کے لئے خصوصی کورس کروائے جائیں۔ کسی بھی جگہ پر مشکوک شے ،شخص یا گاڑی نظر آنے پر فوری 15پر کال کی جائے ۔پولیس تعلیمی اداروں کو سکیورٹی دینے کے علاوہ ان کے ادر گرد سرچ آپریشن کررہی ہے تاکہ کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جاسکے۔گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے وائس چانسلر خلیق الرحمن نے کہا کہ پولیس ہماری ہر ممکن مد د کر رہی ہے اورہم ایس پی سٹی اسد سرفراز خان کا گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں سکیورٹی امور کے حوالے سے خصوصی لیکچر دینے پرشکریہ ادا کرتے ہیں

متعلقہ عنوان :