فوجی عدالتوں کا قیام عدلیہ پر عدم اعتماد نہیں، عدلیہ کا احترام اور فیصلوں پر عمل کرتے ہیں ،نوازشریف،
غیر معمولی مسائل کے حل کیلئے فوجی عدالتوں کے قیام کا فیصلہ کیا،بیان
جمعرات 15 جنوری 2015 19:20
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15جنوری2015ء)وزیراعظم محمد نوازشریف نے واضح کیا ہے کہ فوجی عدالتوں کا قیام عدلیہ پر عدم اعتماد نہیں، عدلیہ کا احترام اور فیصلوں پر عمل کرتے ہیں ،غیر معمولی مسائل کے حل کیلئے فوجی عدالتوں کے قیام کا فیصلہ کیا۔جمعرات کو جاری ہونے والے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت حالت جنگ میں ہے،ان حالات میں فوجی عدالتوں کے قیام سمیت دیگر ضروری اقدامات حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے،یہی وجہ ہے کہ فوجی عدالتیں قائم کی جارہی ہیں۔
ان فوجی عدالتوں کا مقصد دہشتگردوں کو ختم کرنا اور دہشتگردی کے عفریت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ فوجی عدالتوں کا قیام محدود مدت کیلئے ہے،جس میں دہشتگردوں کے ٹرائل اور ان کے خلاف عدالتی کارروائی میں تیزی آئے گی۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ(ن) لیگ نے عدلیہ کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا ہے اور اب بھی مسلم لیگ(ن) کی حکومت عدلیہ کا احترام کرتی ہے،یہ کہنا کہ عدلیہ پر عدم اعتماد کرتے ہوئے فوجی عدالتیں بنائی گئی ہیں یہ درست نہیں،فوجی عدالتیں غیر معمولی مسائل کے حل کیلئے قائم کی گئی ہیں،یہ فیصلہ آخری اقدام کے طور پر کیا گیا،جس کا مقصد دہشت گردوں کو ختم کرنا ہے۔
واضح رہے کہ یہ بیان سپریم کورٹ کے ججوں کی طرف سے فوجی عدالتوں کے قیام کے حوالہ سے سخت ریمارکس کے بعد جاری کیا گیا ہے جس میں وضاحت پیش کی گئی ہے۔ ۔۔۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.