چیف جسٹس نے فل کورٹ کا اجلاس طلب کر لیا

جمعرات 15 جنوری 2015 13:32

چیف جسٹس نے فل کورٹ کا اجلاس طلب کر لیا

اسلام آباد:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 جنوری 2015ء) چیف جسٹس نے فوجی عدالتوں کے قیام کی قانونی حیثیت کا جائزہ لینے کے لیے فل کورٹ اجلاس طلب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان ناصر الملک نے آج دوپہر ایک بجے فل کورٹ کا اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں فوجی عدالتوں کی قانونی حیثیت اور ان کے قیام کے دیگر پہلووٴں کا جائزہ لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جسٹس جواد کا کہنا ہے عدالتوں میں مقدمات کی پیروی میں تاخیر کا الزام لگانا درست نہیں ہے انہوں نے کہا کہ ججز کی تعداد میں کمی کے باعث مقدمات کی پیروی سست روی کا شکار ہوتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ جب کبھی بھی حکومت سے ججز کی تعداد بڑھانے کا کہا جاتا ہے تو وہ فنڈز کی کمی کا رونا روتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت سراسر ناکام ہو چکی ہے اور اسے چاہئے کہ اپنی ناکامی کا اعتراف عوام کے سامنے کرے

متعلقہ عنوان :