ائیر پورٹ حملہ کیس ،ملا فضل اللہ ،شاہد اللہ شاہد سمیت8 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری،ملزمان کا اخبار میں اشتہار شائع کرنے کا حکم

جمعرات 15 جنوری 2015 13:15

کراچی( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 جنوری 2015ء ) کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ائیر پورٹ حملے میں تحریک طالبان کے سربراہ ملا فضل اللہ ،سابق ترجمان شاہداللہ شاہد سمیت8 ملزمان کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کے روز انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ائیر پورٹ پر حملے کیس کی سماعت ہوئی ۔عدالت نے ملا فضل اللہ اور شاہد اللہ شاہد سمیت8 ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا اور ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ۔عدالت نے ان ملزمان کا اخبار میں اشتہار شائع کرنے کا بھی حکم دیتے ہوئے مزید سماعت26 جنوری تک ملتوی کر دی