لاہور اور کراچی میں مزید دو دہشتگردوں کو پھانسی دے دی گئی

جمعرات 15 جنوری 2015 10:55

لاہور اور کراچی میں مزید دو دہشتگردوں کو پھانسی دے دی گئی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15جنوری2015ء) لاہور اور کراچی میں مزید 2 دہشت گردوں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا ۔ سعید اور زاہد نے ڈی ایس پی سمیت دو پولیس اہلکاروں کوقتل کیا تھا ۔ کوٹ لکھپت جیل میں قید اکرام الحق لاہوری کو 17جنوری کو پھانسی دی جائے گی ۔ ملک دشمن عناصر اپنے انجام کو پہنچنے لگے ۔ کراچی سینٹرل جیل میں ڈی ایس پی کے قتل میں ملوث مجرم سعید کو پھانسی کے پھندے پر لٹکا دیا گیا ۔

(جاری ہے)

کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے سعید نے دو ہزار ایک میں الفلاح کے علاقے میں ڈی ایس پی صادق حسین کو قتل کیا تھا ۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے مجرم کو سزائے موت کا حکم سنایا تھا ، سندھ ہائی کورٹ ، سپریم کورٹ اور صدر پاکستان نے اپیلیں مسترد کر دی تھیں ۔ دوسری جانب لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں مجرم زاہد عرف زیدو کو پھانسی دے دی گئی ۔ مجرم زاہد نے ملتان میں پولیس اہلکار کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا ۔ پھانسی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی ۔ کوٹ لکھپت جیل میں ہی قید مجرم اکرام الحق عرف لاہوری کے بلیک وارنٹ بھی موصول ہوگئے ۔ جیل ذرائع کے مطابق اکرام الحق کو سترہ جنوری کو پھانسی دی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :