ایک اور آپریشن ضرب عضب شروع کیا جارہا ہے،وزیراعظم نواز شریف ،فرقہ وارانہ نفرت پھیلانے والوں کے کیسز فوجی عدالتوں میں چلائے جائیں گے ، صدر مملکت سے گفتگو

بدھ 14 جنوری 2015 18:24

ایک اور آپریشن ضرب عضب شروع کیا جارہا ہے،وزیراعظم نواز شریف ،فرقہ وارانہ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جنوری2015ء) وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ایک اور ضرب عضب شروع کیا جارہا ہے، فرقہ وارانہ نفرت پھیلانے والوں کے کیسز فوجی عدالتوں میں چلائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نوازشریف نے ایوان صدر میں صدرمملکت ممنون حسین سے ملاقات کی ، جس میں ملکی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا،وزیراعظم نے صدرمملکت کو قومی ایکشن پلان پرعملدرآمد کیلئے کیے گئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا،دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک سے ہرقسم کی دہشت گردی کا خاتمہ کیا جائے گا، وزیراعظم نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ایک اورضرب عضب شروع کیا جارہا ہے، مذہب کے نام پر معاشرے کو خوفزدہ کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے، مذہبی اور فرقہ وارانہ نفرت پھیلانے والوں کے کیسز فوجی عدالتوں میں چلیں گے۔