Live Updates

عمران خان لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں اور دکھی دلوں نے عمران خان کیخلاف آج نعرے لگائے:پرویز رشید

بدھ 14 جنوری 2015 13:02

عمران خان لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں اور دکھی دلوں نے عمران خان کیخلاف ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جنوری2015ء) وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید نے کہاہے کہ دکھی دلوں نے آج عمران خان کیخلاف گو عمران گو کے نعرے لگائے اگر عمران خا ن شہداءکے لواحقین کا ساتھ دیتے تو ان کو یہ نعرے نہ سننا پڑتے ۔

(جاری ہے)

پرویز رشید نے پارلیمنٹ ہاﺅ س کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو غلط پالیسیوں کی وجہ سے انہیں آج نعرے سننے پڑے ہیں کیونکہ عمران خان سیاسی نعرے کی آڑ میںذاتی خواہشات کی تکمیل چاہتے ہیں اور وہ نہیں ہوسکتی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں کیونکہ لوکل کمیشن کی رپورٹ میں بوگس ووٹ کو کوئی تذکرہ نہیں کیا گیا اگر عمران خان چاہیں تو بیلٹ پیپز کابھی فرانزک ٹیسٹ کرانے کے لیے تیار ہیں ۔ ان کا کہنا تھاکہ دہشت گردی ملک کا مسئلہ ہے اور تمام جاعتیں اس پر متحد ہیں لیکن عمران خان روڑے اٹکانے میں مصروف ہیں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :