آئی جی خیبر پختونخواہ کا پشاور کے اسکولوں کا خصوصی دورہ

بدھ 14 جنوری 2015 11:10

آئی جی خیبر پختونخواہ کا پشاور کے اسکولوں کا خصوصی دورہ

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جنوری2015ء) آئی جی خیبر پختونخواہ ناصر درانی نے موسم سرما کے بعد کھلنے والے تعلیمی اداروں میں کیے گئے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ ہر حال میں جیتیں گے۔ انہوں نے ا سکولوں کی چار دیواری اور ا سکولوں کے قریب بنائی گئی چوکیوں کا بھر پور جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اور اس موقع پر طلبا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی مشکوک شے یا شخص کی خبر فوری طور پر اپنے اساتذہ کو دیں۔

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے اس جنگ میں تقریبا 1200 اہلکار شہید ہو گئے ہیں جبکہ مزید اہلکار شہید ہونے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے جوان با ہمت ہیں اور ان کے حوصلے بلند ہیں دہشتگردی کے خلاف یہ جنگ ہم ہر حال میں جیتیں گے۔

متعلقہ عنوان :