16جنوری کو سانحہ پشاؤر کا ایک ماہ مکمل ہوگا، ملک بھر میں تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا

منگل 13 جنوری 2015 23:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جنوری2015ء ) 16جنوری کو سانحہ پشاؤر کا ایک ماہ پورا ہونے پر پشاؤر سمیت ملک بھر میں مختلف سیاسی اور سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے اس سلسلے میں نیشنل پریس کلب میں ٹیم پاکستان گروپ کی جانب سے محمد جبران ناصر ایڈووکیٹ ، شان تاثیر، زاہد ظفر، فرزانہ باری، پرویز ہوڈبوائے، ادریس ایاز مورخہ 14 جنوری بروز بدھ بوقت 3 بجے سہ پہر نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ایک اہم پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے اس سلسلے میں معروف سماجی شخصیت فرزانہ باری نے بتایا کہ پریس کانفرنس اور تقریبات کے انعقاد کا مقصد سانحہ پشاؤر کے بعد حکومت کی جانب سے دہشت گردی کے خاتمے کے سلسلے میں کئے جانے والے اقدامات پرعمل درآمد کے سلسلے میں حکومت کو بار بار یاد دہانی کرانا ہے تاکہ ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ہمیشہ کے لئے ختم کی جا سکے ۔