دہشتگردی کے خاتمے کیلئے تمام جماعتوں کاتعاون حاصل ہے ،پرویزرشید،

آرمی چیف ہمارے اورسب کے ہیں ،جہاں جاتے ہیں سب کی نمائندگی کرتے ہیں،نجی ٹی وی سے گفتگو

منگل 13 جنوری 2015 23:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جنوری2015ء)وفاقی وزیراطلاعات ونشریات پرویزرشیدنے کہاہے کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے تمام جماعتوں کاتعاون حاصل ہے ،چیف آف آرمی سٹاف ہمارے اورسب کے ہیں ،جہاں جاتے ہیں سب کی نمائندگی کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام مین اظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان کے تمام ادارے اورسیاسی جماعتیں قومی ایشوزپرایک ہی طرح سوچتے ہیں ،یہ کہ کہ وزیراعظم آرمی پبلک سکول نہیں گئے تفریق پیداکرنے کے مترادف ہے ۔

آرمی چیف گئے توانہوں نے سب کی نمائندگی کی ۔انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کے خاتمے کیلیئے کوشاں ہیں ،جماعت اسلامی سمیت تمام کاتعاون حاصل ہے ،تمام چاہتے ہیں کہ دہشتگردی کاناسورختم ہواورملک میں اورملک میں امن قائم ہو۔انہوں نے کہاکہ میرے سمیت کئی سیاستدانوں نے آمریت کاسامناکیا،کوڑے کھائے ،ماضی میں بننے والی ملٹری کورٹس کاموجودہ ملٹری کورٹس سے موازانہ نہیں کیاجاسکتا۔۔(