پنجاب حکومت نے انسداد دہشت گردی آرڈیننس تیار کرلیا،

دہشت گردی کی حمایت میں بیان اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کی مخالفت کرنا جرم ہوگا

منگل 13 جنوری 2015 18:57

پنجاب حکومت نے انسداد دہشت گردی آرڈیننس تیار کرلیا،

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جنوری2015ء) پنجاب حکومت نے انسداد دہشت گردی کے حوالے سے آرڈیننس تیار کرلیا۔ جس کے تحت دہشت گردی کی حمایت میں بیان دینا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کی مخالفت کرنا جرم ہوگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کے روز پنجاب حکومت نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے نیا آرڈیننس بنالیا ہے۔ آرڈیننس کے تحت دہشت گردی کی حمایت میں بیان جاری کرنا جرم ہوگا۔

(جاری ہے)

جبکہ دہشت گردی کی حمایت اور دہشت گردی کے خلاف لڑی جانے والی جنگ کی مخالفت کرنا بھی جرم ہوگا۔ فورسز کا یونیفارم صرف لائسنس یافتہ ادارے ہی بنائیں گے اور ادارہ فورسز کے یونیفارم بنانے کا مجاز نہیں ہوگا نئے آرڈیننس کے تحت تمام امام مساجد اپنی کی گئی
تقاریر کی ریکارڈنگ بھی قریبی تھانے میں جمع کروائیں گے تاکہ منبر پر بیٹھ کر ایسے بیانات کی روک تھامکی جاسکے جن سے دہشت گردی کو حمایت حاصل ہوسکتی ہو۔ آرڈیننس کے تحت خلاف ورزی کرنے والوں کو چھ ماہ سے ایک سال قید کی سزا ہوسکے گی۔

متعلقہ عنوان :