ملک سے آخری دہشتگرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، وزیر اعظم

منگل 13 جنوری 2015 14:28

ملک سے آخری دہشتگرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، وزیر اعظم

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جنوری2015ء) وزیر اعظم نواز کہتے ہیں ملک سے آخری دہشتگرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ، نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عملدرآمد کی خود نگرانی کر رہا ہوں۔ وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس جاری ہے جس میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار ، سیکرٹری داخلہ ، اٹارنی جنرل سمیت آئینی و قانونی ماہرین شریک ہیں۔اجلاس میں قانونی و انتظامی اقدامات سمیت ذیلی کمیٹیوں کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا ۔ اس موقع وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں اور دہشتگردوں سے کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :