حملے کا نشانہ بننے والے فرانسیسی جریدے نے سرورق پر پھر توہین آمیز خاکہ شائع کردیا

منگل 13 جنوری 2015 12:18

حملے کا نشانہ بننے والے فرانسیسی جریدے نے سرورق پر پھر توہین آمیز خاکہ ..

پیرس (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 جنوری 2015ء)فرانس کے رسالے چارلی ایبڈو نے اپنے اگلے شمارے کے سرورق پر ایک بار پھر گستاخانہ خاکے شائع کرنے کا اعلان کیا ہے ۔میگزین کے قانونی مشیر رچرڈ مالکا نے اعلان کیا کہ چارلی ابیڈو کے آئندہ ایڈیشن میں لازمی طور پر گستاخانہ خاکے شائع کئے جائینگے تقسیم کاروں نے بتایا کہ وہ اس رسالے کے اگلے شمارے کی 30 لاکھ کاپیاں شائع کریں گے جو کل بدھ سے مارکیٹ میں دستیاب ہوگاعام طور پر اس رسالے کے ایک شمارے کی زیادہ سے زیادہ 60 ہزار کاپیاں شائع ہوتی ہیں مگر رسالے کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس بار پوری دنیا میں اس کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے ۔

چارلی ہبیڈو کے ایک کارٹونسٹ “لوذ” نے کہاکہ کہ وہ نئے ایڈیشن کی تیاری میں مصروف ہیں انہوں نے کہا کہ نئے ایڈیشن کی تیاری کا کام بروقت مکمل بھی ہوگارسالے کے وکیل رچرڈ مالیا نے فرانسیسی ریڈیو سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم لوگ شکست نہیں مانیں گے میں چارلی ہوں کا مطلب ہے توہین کی آزادی کا حق۔

(جاری ہے)

چارلی ایبڈو کے ڈائریکٹر ایرک نے بتایا کہ تازہ شمارے کی تیاری چارلی ایبڈو سے وابستہ لوگ ہی کریں گے کیونکہ دوسرے کارٹونسٹوں کی تعاون کی پیشکش کو مسترد کر دیا گیا ادھر چارلی ایبڈو سے وابستہ صحافی زینب الرضوی نے بتایا کہ حملے سے ان کے حوصلے پست نہیں ہوں گے ہم ہر ہفتے اپنے رسالے کا اجرا جاری رکھیں گے۔

بلاشبہ یہ پہلے جیسا نہیں ہوگا۔ ہم اب تک نہیں جانتے کہ ہم اْن آٹھ ساتھیوں کے بغیر کیسے کام کریں گے جنھیں ہم نے اس حملے میں کھودیا۔ نھوں نے کہا کہ اگلے شمارے میں حملے کے بارے میں ہی تحریریں ہوں گی۔