کراچی،سکھر،فیصل آباد اوراڈیالہ میں 7مجرموں کو پھانسیاں دیدی گئی

منگل 13 جنوری 2015 10:58

کراچی،سکھر،فیصل آباد اوراڈیالہ میں 7مجرموں کو پھانسیاں دیدی گئی

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جنوری2015ء) کراچی،فیصل آباد ،سکھر اور اڈیالہ کی جیلوں میں سزائے موت کے 7 قیدیوں کو پھانسیاں دیدی گئی۔ سزائے موت پانے والوں میں جنرل ریٹائرڈ مشرف پر حملے کے مجرم،منسٹری آف ڈیفنس کے ڈائریکٹر،پولیس اہلکاروں، وکیل کے قاتل اور کالعدم تنظیم کے دہشتگرد شامل ہیں۔کراچی سینٹرل جیل میں بہرام خان کو پھانسی دی گئی ،مجرم نے 2003 میں کمرہ عدالت میں گھس کر محمد اشرف ایڈووکیٹ کو قتل کیا تھا۔

(جاری ہے)

سکھرکی سینٹرل جیل ون میں سزائےموت کے3 قیدیوں کوپھانسی دے دی گئی۔محمد شاہد حنیف، محمد طلحہ اور خلیل احمد کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔مجرموں نے 2001 میں کراچی میں منسٹری آف ڈیفنس کے ایک ڈائریکٹر ظفر حسین شاہ کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا تھا۔راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید ذوالفقار علی کو پھانسی دے دی گئی۔ذوالفقارعلی نے 2004 میں امریکن قونصلیٹ کراچی کے سامنے 2 پولیس اہلکاروں کو قتل کیا تھا۔فیصل آبادکی ڈسٹرکٹ جیل میں سزائے موت کے2 قیدیوں کو پھانسی دیدی گئی۔مشتاق احمد اور نوازش علی سابق صدر جنرل پرویز مشرف پر حملے کے مجرم تھے۔

متعلقہ عنوان :