سندھ حکومت نے 27 مقدمات فوجی عدالتوں میں بھجوا دیے

پیر 12 جنوری 2015 22:44

سندھ حکومت نے 27 مقدمات فوجی عدالتوں میں بھجوا دیے

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12جنوری۔2015ء) فوجی عدالتوں کے قیام کے بعد ان عدالتوں میں مقدمات بھجوانے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے صوبائی حکومت کو دہشت گردی کے مقدمات کی تفصیلات فراہم کر دی گئی ہیں جس کے بعد سندھ حکومت نے دہشت گردی کے 27 مقدمات فوجی عدالتوں میں بھجوا دیے ہیں۔

(جاری ہے)

اب 21 ویں آئینی ترمیم اور آرمی ایکٹ 1952میں ترمیم کے بعد دہشت گردی کے یہ مقدمات فوجی عدالت میں چلیں گے اور ملزمان کے مستقبل کا فیصلہ اب انہی عدالتوں میں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :