حکومت کے ساتھ مزید نشست بے سود ہے کوئی حاصل وصول نہیں ،شاہ محمود قریشی ،

آخری ملاقات میں حکومت کو حتمی موقف سے آگاہ کر دیا تھا، وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی میڈیا سے بات چیت

پیر 12 جنوری 2015 21:13

حکومت کے ساتھ مزید نشست بے سود ہے کوئی حاصل وصول نہیں ،شاہ محمود قریشی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12جنوری2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ مزید نشست بے سود ہے کوئی حاصل وصول نہیں ، آخری ملاقات میں حکومت کو حتمی موقف سے آگاہ کر دیا تھا۔ پیر کو تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی رہائشگاہ بنی گالہ میں پریس کانفرنس کے دوران حکومت سے مذاکرات سے متعلق سوال کے جواب میں شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے چار بار نہیں ایک بار فون کیا اس کا میں نے جواب نہیں دیا کوئی گستاخی نہیں کی کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ اب حکومت سے مزید نشست بے سود ہو گی۔

اس میں کوئی حاصل وصول نظر نہیں آ رہی تحریک انصاف نے جتنی لچک دکھانی تھی دکھا دی پہلے حکومت نے کہا کہ وزیراعظم کے استعفے کا مطالبہ واپس لیا جائے ہم نے وہ واپس لیا پھر کہا گیا کہ دھرنا ختم کر کے ساز گار ماحول پیدا کیاجائے ہم نے دھرنا ختم کیا ہم نے تمام رکاوٹیں ختم کر دیں بالآخر 27 دسمبر کو وفاقی وزیر خزاہ اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر احسن اقبال کو ہم نے اپنے حتمی موقف سے آگاہ کر دیا جس پر وفاقی وزراء نے ہم سے کہا کہ اعلیٰ قیادت سے مشاورت کے بعد آپ کو جواب دینگے۔

(جاری ہے)

حکومت کو نہ کلیئرنس ملی اور نہ انہوں نے جواب دیا اس لئے ہم سمجھتے ہیں کہ حکومت سے مزید مذاکرات بے سود ہیں ۔