ملتان میں دن یہاڑے ڈکیتی کی واردات ، پانچ نامعلوم مسلح ڈاکو سابق چیف جسٹس پاکستان سید تصدق حسین جیلانی کے بھتیجے حسنین جیلانی کے گھر میں گھس گئے اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کے زیورات لاکھوں روپے نقد ، لاکھوں روپے مالیت کے پرائز بانڈ اور لائسنس شدہ اسلحہ چھین کر فرار ہوگئے ، پولیس نے کارروائی شروع کردی
پیر 12 جنوری 2015 19:03
ملتان ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12جنوری2015ء ) ملتان میں سوموار کی صبح پانچ نامعلوم مسلح ڈاکو دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات میں سابق چیف جسٹس پاکستان سید تصدق حسین جیلانی کے بھتیجے حسنین جیلانی کے گھر میں گھس گئے اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کے زیورات لاکھوں روپے نقد ، لاکھوں روپے مالیت کے پرائز بانڈ اور لائسنس شدہ اسلحہ چھین کر فرار ہوگئے ۔
ملزمان سفید رنگ کی نئی کرولا کار پر آئے تھے واقعہ کی اطلاع ملنے پر ایس ایس پی آپریشن محمد سلیم ، ایس پی گلشت آصف بوگیو، ڈی ایس پی گلشت عبدالرحیم اور ایس ایچ او کوتوالی انسپکٹر سخاوت علی بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچے اور معائنہ کرنے کے بعد کارروائی شروع کردی ۔ تفصیلات کے مطابق سوموار کی صبح ساڑھے نو بجے کے قریب پانچ نامعلوم مسلح ڈاکو تھانہ کوتوالی کے علاقے آفیسر کالونی میں سابق چیف جسٹس جسٹس تصدق حسین جیلانی کے بھتیجے حسنسن جیلانی کی رہائش گاہ واقع سکس اے آفیسر کالونی پر ایک سفید رنگ کی کرولا کار میں پہنچے اور دروازے کھول دیکھ کر ان اندر داخل ہوئے اور گن پوائنٹ پر یرغمال بنالیا اور ان کے گھر سے 65لاکھ روپے مالیت کے زیورات ، لاکھوں روپے نقد ، پرائز بانڈ جن کی مالیت ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت بنتی ہے اور ملکی اور غیر ملکی اسلحہ چھین کر باہر کھڑی گاڑی میں کار میں بیٹھ کرفرار ہوگئے ملزمان نے واردات کے دوران حسنین جیلانی کے منیجر سے بھی لاکھوں روپے لوٹ لئے دوران واردات ملزمان نے حسنین جیلانی کے گھر آنے والے ایک مہمان کو بھی گن پوائنٹ پر یرغمال بنالیا ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
-
سولرپینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
پاکستان ایران نئے معاہدوں پرپیشرفت ہوئی تو پابندیاں لگ سکتی ہیں، امریکہ کی پھردھمکی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.