حال ہی میں ریٹائر ہونیوالے جرنیل موجودہ حکومت کا تختہ الٹنا چاہتے تھے: جاوید ہاشمی

پیر 12 جنوری 2015 12:46

حال ہی میں ریٹائر ہونیوالے جرنیل موجودہ حکومت کا تختہ الٹنا چاہتے تھے: ..

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12جنوری2015ء) مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ فوجی عدالتوں کے قیام سے سیاستدان خوفزدہ نہ ہوںکیونکہ سیاسی اور فوجی قیادت ایک میز پر اکٹھی ہے اس لئے پارلیمنٹ اور جمہوری نظام کو کوئی خطرہ نہیں۔ تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ انہوں نے جمہوریت کی بقا اور پارلیمنٹ کی بالادستی کے لئے جو کچھ کیا وہ ان کا فرض تھا۔

(جاری ہے)

حال ہی میں ریٹائر ہونے والے جرنیل نواز شریف حکومت کا تختہ الٹنا چاہتے تھے۔ مقامی اخبار کے مطابق جاوید ہاشمی نے کہا کہ عمران خان کو اب احساس ہو گیا کہ وہ غلطی پر تھے۔ نوازشریف حکومت ختم بھی ہو جاتی تو پھر بھی عمران خان کے ہاتھ کچھ نہ آتا۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو غریبوں کے لئے فلاحی اقدامات اور روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کرنا چاہئیں۔

متعلقہ عنوان :