پی آئی اے پر دہلی میں غیر منقولہ جائیداد کی خریداری کا الزام
پیر 12 جنوری 2015 11:03
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12جنوری2015ء) نئی دہلی میں غیر منقولہ جائداد کی خریداری کا الزام لگاتے ہوئے بھارت نے پی آئی اے کو سمن جاری کردیے۔ 13جنوری سے قبل پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔ بھارتی اخبار’’ دی ہندو، اکنامک ٹائمز‘‘ کے مطابق بھارتی تحقیقاتی ایجنسی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ED) نے فارن ایکسچینج مینجمنٹ ایکٹ کی مبینہ خلاف ورزی کے سلسلے میں پاکستان کی قومی ائیر لائن پی آئی اے کو سمن جاری کر دئیے۔
بھارت نے الزام عائد کیا ہے کہ پی آئی اے نے مقامی جائداد خریدی ہے۔بھارت کے بینکاری ریگولیٹر ریزرو بینک (آر بی آئی) سے ضابطے کی ضروری منظوری حاصل کئے بغیر پاکستان کی قومی ایئر لائن نے وسطی دہلی میں باراھنبا روڈ کے علاقے میں پانچ فلیٹ / دفاتر حاصل کر لیے۔(جاری ہے)
نئی دہلی میں پی آئی اے کے مقامی دفتر کے انچارج کو پیش ہونے کے لئے سمن جاری کیے گئے اور کہا گیا کہ بعض غیر منقولہ جائداد خریدنے یا حاصل کرنے کی مبینہ دستاویزات جمع کرائی جائیں۔
حکام کے مطابق سرکاری دستاویزات اور ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے بعد تعزیری کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا کہ پی آئی اے پر مالی جرمانہ عائد کیا جائے یاخریداری کے معاہدے کی منسوخی کی جائے۔حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر مبینہ خلاف ورزی کا پتہ آر بی آئی نے لگایا اور پھر پی آئی اے کے خلاف ایجنسی کو تحقیقات کا کہا گیا۔اب ا نہوں نیپی آئی اے کا ورژن طلب کیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ فیما قوانین کے تحت ریزرو بینک آف انڈیا کی اجازت کے بغیر پاکستان، بنگلا دیش، سری لنکا، افغانستان، ایران، چین، نیپال یا بھوٹان کے شہری بھارت میں غیر منقولہ جائیداد کی منتقلی نہیں کرسکتے،صرف لیز پر حاصل کرسکتے ہیں جس کی معیاد پانچ سال سے زیادہ نہیں ہوسکتی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم کاملیریا کے عالمی دن پر پیغام
-
پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر پینٹاگون کی رپورٹ:ملا جُلا رد عمل
-
سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ عوام کو کچھ نہیں مل رہا، چیف جسٹس
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے موثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ہیں، احسن اقبال
-
انسولین سمیت 27 اہم ادویات کی قلت کا انکشاف‘ ڈریپ حکام نے تردید کردی
-
الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم،سپریم کورٹ نے سپیکربلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کوبحال کردیا
-
امریکہ نے یوکرین کو خفیہ طور پر بیلسٹک میزائل فراہم کیے
-
طلباءکو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ءنے رجسٹریشن کروالی
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.