ڈی جی آئی ایس آئی رضوان اختر کی افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات

اتوار 11 جنوری 2015 19:37

ڈی جی آئی ایس آئی رضوان اختر کی افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11جنوری۔2015ء) ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر نے افغانستان کا دورہ کیا ہے جس میں انہوں نے افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات بھی کی ہے۔افغان سفارتی ذرائع کے مطابق ڈی جی آئی ایس آئی رضوان اختر نے سانحہ پشاور کے بعد افغانستان کا پہلا دورہ ہے جس میں افغان صدر اشرف غنی اور لیفٹنینٹ جنرل رضوان اختر کی پہلی باضابطہ ملاقات ہے۔

(جاری ہے)

اس ملاقات میں دونوں اطراف سے دہشت گردی اور انتہاءپسندی کے خلاف کوششیں مزید بہتر کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔واضح رہے اس سے قبل سانحہ پشاور کے بعد آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بھی افغان صدارتی محل کا دورہ کیا تھا جس کے بعد آج ڈی جی آئی ایس آئی کا دورہ کابل بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔تاہم ابھی تک پاک فوج کی جانب سے اس ملاقات کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :