الطاف حسین کا عوام کیلئے اسلحہ لائسنس جاری کرنے کا مطالبہ ، ہڑتال ختم کرنے کا اعلان

اتوار 11 جنوری 2015 17:51

الطاف حسین کا عوام کیلئے اسلحہ لائسنس جاری کرنے کا مطالبہ ، ہڑتال ختم ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11جنوری۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا اور رابطہ کمیٹی کو ہدایت کی ہے کہ ٹرانسپورٹرزاور تاجروں سے اپنا کاروبار شروع کرنے کی اپیل کریں ۔ اُنہوں نے مطالبہ کیاکہ عوام اپنی حفاظت کیلئے محلہ کمیٹیاں بنائیں اور اپنی حفاظت کیلئے حکومت اساتذہ ، تاجروں اور محلہ کمیٹیوں کو اسلحہ لائسنس جاری کرے ۔

(جاری ہے)

الطاف حسین نے اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی کو ہدایت کی کہ رابطہ کمیٹی پیر کو اپنے احتجاج اور شٹرڈاﺅن کی کال واپس لیں اور ٹرانسپورٹرزکو پانچ بجے ٹرانسپورٹ سڑکوں پر لانے کی ہدایت کریں ، تاجر اپنی دکانیں کھولیں تاکہ پیر کو سکول جانیوالے بچے شاپنگ کرسکیں ۔ اُنہوں نے واضح کیاکہ حکومت کی طرف سے کارکنان کے ماورائے عدالت قتل پر تاحال کوئی ایکشن نہیں لیاگیالیکن احتجاج وہڑتال سے پہیہ جام ہوتاہے اور عوام کا نقصان ہوتاہے ۔ اُنہوں نے عوام کیلئے اسلحہ لائسنس جاری کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ حکومت جب دہشتگردوں کا صفایاکردے تو اسلحہ لائسنس واپس رکھ لے ۔