چوہدری برادران کی آصف علی زرداری سے ملاقات، سیاسی ،امن وامان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

اتوار 11 جنوری 2015 16:48

چوہدری برادران کی آصف علی زرداری سے ملاقات، سیاسی ،امن وامان کی صورتحال ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11جنوری۔2015ء) مسلم لیگ ق کے چوہدری برادران نے سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی جس دوران ملکی سیاسی اورامن وامان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

(جاری ہے)

بلاول ہاؤس میں ہونیوالی ملاقات کے دوران آصف علی زرداری نے قومی ایکشن پلان میں حکومت کا ساتھ دینے پر مسلم لیگ ق کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہاکہ ملکی حالات سیاسی قیادت کے تدبر کا تقاضا کرتی ہے ،ملکی مسائل کے حل کے لیے یکجہتی کا مظاہرہ کریں ،موجودہ حالات سیاسی قیادت کے تحمل کا امتحان ہیں ۔

چوہدری شجاعت اور پرویزالٰہی کا کہناتھاکہ سیاسی مخالفت اپنی جگہ لیکن ملکی و قومی مفادات کے لیے حکومت کا ساتھ دیں گے ، تمام سیاسی جماعتوں نے اتفاق رائے کیا اور مسلم لیگ ق نے بھی حکومت کا ساتھ دیاتاکہ پشاور سکول پر حملے کے شہداءکی ماؤں کو انصاف مل سکے ۔

متعلقہ عنوان :