Live Updates

سانحہ پشاور پر آج بھی ہر پاکستانی غمزدہ ہے ، شہباز شریف ،

، بہت جلد دہشتگردی کے ناسور کو اتحاد اور اتفاق کی قوت سے شکست دے کر ملک کو امن کا گہوارہ بنائیں گے،بچوں کو قتل کرنیوالے درندے عبرتناک شکست سے بچ نہیں سکتے، ملاقات میں اظہار خیال

اتوار 11 جنوری 2015 15:04

سانحہ پشاور پر آج بھی ہر پاکستانی غمزدہ ہے ، شہباز شریف ،

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 11جنوری 2015ء ) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ سانحہ پشاور پر آج بھی ہر پاکستانی غمزدہ ہے ، بہت جلد دہشتگردی کے ناسور کو اتحاد اور اتفاق کی قوت سے شکست دے کر ملک کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، بچوں کو قتل کرنیوالے درندے عبرتناک شکست سے بچ نہیں سکتے ۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز لاہور ماڈل ٹاؤن میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے وفاقی وزیر ہاؤسنگ اکرم خان درانی سے ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ سانحہ پشاور پاکستان کی تاریخ میں انسانیت سوز واقع ہے سانحہ پشاور پر آج بھی ہر پاکستانی اشک بار ہے بچوں کو قتل کرنیوالے درندے عبرتناک شکست سے بچ نہیں سکتے دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی بقاء اور استحکام کی جنگ ہے دہشتگردی کے ناسور کو اتحاد اور اتفاق کی قوت سے شکست دینگے جبکہ سیاسی و فوجی قیادت دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے پرعزم ہے اور دہشتگردی کیخلاف موثر لائحہ عمل پر عملدرآمد سے امن قائم ہوگا

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات