کراچی ، متحدہ قومی موومنٹ کے یوم سوگ کے اعلان کے بعد 10منٹ میں فائرنگ، 2ڈاکٹر جاں بحق
ہفتہ 10 جنوری 2015 23:43
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10جنوری2015ء) کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ کے یوم سوگ کے اعلان کے بعد 10منٹ میں فائرنگ کے واقعے میں 2ڈاکٹر جاں بحق ہوگئے جبکہ موچکو سے ملنے والی 3لاشوں کی شناخت ہوگئی ہے ۔مقتولین کا تعلق متحدہ قومی موومنٹ سے بتایا جاتا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں متحدہ قومی مومنٹ کے گرفتار کارکن فراز عرف رائڈر کی مبینہ پولیس تشدد سے ہلاکت کے بعد متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے ہفتے کی شب یوم سوگ کے اعلان کے بعد کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات کا سلسلہ شروع ہوگیا ۔
ہفتے کی شب 10منٹ کے دوران خلافت چوک اور پاپوش نگر میں فائرنگ کے الگ الگ واقعات میں 2ڈاکٹر جاں بحق ہوگئے پولیس کے مطابق پاپوش نگربلاک5-Cمیں السید کلینک میں گھس کر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس سے50سالہ ڈاکٹر اکبر علی ولد سید گل محمد موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ خلافت چوک پر فائرنگ کے واقعے میں ڈاکٹر یاور موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے دونوں لاشوں کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔(جاری ہے)
دوسری جانب ہفتے کی دوپہر موچکو سے ملنے والی3لاشوں کی شناخت ہفتے کی شب ہوگئی مقتولین میں ریحان ،نعیم جعفری،اور عاطف زیدی شامل ہیں پولیس کے مطابق تینوں افراد لائنزایریا کے رہائشی اور متحدہ قومی موومنٹ کے کارکن تھے ۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.