لاہور، حساس اداروں کی کارروائی، سانحہ واہگہ کا ماسٹر مائنڈ اسد اللہ دو ساتھیوں سمیت ہلاک

ہفتہ 10 جنوری 2015 10:59

لاہور، حساس اداروں کی کارروائی، سانحہ واہگہ کا ماسٹر مائنڈ اسد اللہ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10جنوری2015ء) لاہور میں حساس اداروں اور پولیس کی کارروائی کے دوران سانحہ واہگہ بارڈر کا ماسٹر مائنڈ کالعدم تنظیم تحریک طالبان کا مقامی کمانڈر دو ساتھیوں سمیت مارا گیا۔

(جاری ہے)

برکی روڈ کے قریب حساس اداروں اور پولیس نے ایک گھر پر چھاپہ مارا، کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کے دو کارندے مارے گئے ۔ ساتھیوں کی ہلاکت پر کمانڈر اسد اللہ عرف روح اللہ عرف قریشی نے خود کو بارودی مواد سے اڑا لیا ۔ کمانڈڑ اسداللہ سانحہ واہگہ بارڈر کا ماسٹرمائنڈ تھا اور ممکنہ دہشت گردی کے لئے منصوبہ سازی کر رہا تھا۔

متعلقہ عنوان :