اسلام آباد ،تعلیمی اداروں کی سیکورٹی موثر بنانے اور ایمرجنسی رسپانس کے حوالے سے پولیس ، تعلیمی ،اداروں کی انتظامیہ کو پی ٹی اے کی جانب سے بریفنگ

ماڈل کالج فار بوائز جی سکس تھری میں میٹنگ میں موبائل فونز پر ایمرجنسی سسٹم ،پولیس سے رابط اور موبائل پر میسج بھیجنے کا طریقہ کار پر بحث ، تعلیمی اداروں کی انتظامیہ نے بڑی تعداد میں حصہ لے کر دلچسپی ظاہر کردی

جمعہ 9 جنوری 2015 23:34

اسلام ٍآباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09 جنوری 2015ء ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تعلیمی اداروں کی سیکورٹی کو موثر بنانے اور ایمرجنسی رسپانس کے حوالے سے وفاقی پولیس ، تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کو پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اٹھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے بریفنگ دی گئی ، اسلام آباد کے ماڈل کالج فار بوائز جی سکس تھری میں ہونے والی میٹنگ میں موبائل فونز پر ایمرجنسی سسٹم ،اسلا م آبادپولیس سے رابط اور موبائل پر میسج بھیجنے کا طریقہ کار پر بحث تعلیمی اداروں کی انتظامیہ نے بڑی تعداد میں حصہ لے کر دلچسپی ظاہر کردی ۔

آن لائن کو حاصل معلومات کے مطابق آئی جی اسلام آباد پولیس طاہر عالم خان کے احکامات پر اے آئی جی آپریشن اعظم خان تیموری ،سکول اور کالجز انتظامیہ کے درمیان وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ماڈل کالج فار بوائز جی سکس تھری میں تعلیمی اداروں کی سیکورٹی کو موثر بنانے اور ایمرجنسی رسپانس کے حوالے سے پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اٹھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے بریفنگ دی گئی ۔

(جاری ہے)

پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اٹھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے بریفنگ میں بتایا گیا کہ دہشت گردی یا گروپ کے اسکول میں داخلے کی صورت میں انتظامیہ کس طرح اسلا م آبادپولیس سے رابطے میں ہو گی جبکہ اس دوران انتظامیہ کی جانب سے موبائل پر میسج بھیجنے کا طریقہ کار کیا ہو گا ۔اطلاعات کے مطابق سیکورٹی سے متعلق بریفنگ اور پروگرام کی ترتیب اسلام آباد سٹی زون پولیس کی جانب سے کی گئی ہے ۔عمرفاروق