پوری قوم دہشت گردی کے خلاف یکجا ہوچکی ،عوام ‘ حکومت اور فوج سب مل کر دہشت گردی اور انتہا پسندی کا خاتمہ کریں گے،صدر مملکت ،

می ایکشن پلان پر عمل کیا جائے تاکہ دہشت گردوں اور انتہا پسندوں کا جلد خاتمہ ممکن ہوسکے،آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے،پاک فوج کی قربانیاں رنگ لائیں گی،پاکستان خطہ میں امن کا خواہاں ہے، ہمارا ایٹمی پروگرام صرف اور صرف امن و استحکام کیلئے ،ہے،مسئلہ کشمیر کا حل جلد تلاش کرنا ہوگا تاکہ خطے مین امن قائم ہوسکے، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں نیشنل سکیور ٹی کورس کی تقریب سے خطاب

جمعہ 9 جنوری 2015 20:49

پوری قوم دہشت گردی کے خلاف یکجا ہوچکی ،عوام ‘ حکومت اور فوج سب مل کر ..

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09 جنوری 2015ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ یہ وقت کی ضرورت ہے کہ قومی ایکشن پلان پر عمل کیا جائے تاکہ دہشت گردوں اور انتہا پسندوں کا جلد خاتمہ ممکن ہوسکے،آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے،پاک فوج کی قربانیاں رنگ لائیں گی،پاکستان خطہ میں امن کا خواہاں ہے، ہمارا ایٹمی پروگرام صرف اور صرف امن و استحکام کیلئے ہے،مسئلہ کشمیر کا حل جلد تلاش کرنا ہوگا تاکہ خطے مین امن قائم ہوسکے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں نیشنل سکیور ٹی کورس 2014-15 ء کی سالانہ گریجویشن کی تقریب کے شرکاء سے خطاب میں کیا۔ صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف یکجا ہوچکی ہے ہماری عوام ‘ حکومت اور فوج سب مل کر دہشت گردی اور انتہا پسندی کا خاتمہ کریں گے اور ہم سب کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی انہوں نے کہا کہ فوری اور موثر ایکشن پلان پر عمل درآمد کرنے پر زور دیا۔

(جاری ہے)

نیشنل سکیورٹی کورس کی تقریب میں چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود‘ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل جاوید اقبال کے ساتھ ساتھ سول سوسائٹی کے نمائندوں‘ فوجی حکام اور دیگر شرکاء نے شرکت کی۔ صدر ممنون حسین نے سانحہ پشاور پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ وقت کی ضرورت ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل کرتے ہوئے دہشت گردوں اور انتہا پسندوں کا جلد خاتمہ کیا جاثے ۔

صدر مملکت نے فوج کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کی قربانیاں رنگ لائیں گی اور آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے ۔ خارجہ امور پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان خطہ میں امن کا خواہاں ہے اور ہمارا ایٹمی پروگرام صرف اور صرف امن و استحکام کیلئے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل جلد تلا ش کرنا ہوگا تاکہ خطے مین امن قائم ہوسکے اور ہم اس کے پر امن حل کی تلاش میں جدوجہد کررہے ہین تقریب کے اختتام پر کورس مکمل کرنے والے افراد میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے صدر مملکت کی طرف سے کامیاب ہون یوالے سول اور فوجی گریجویٹس کو مبارکباد دی گئی صدر ممنون حسین نے این ڈی یو کے صدر لیفٹیننٹ جنرل جاوید اقبال اور ان کی ٹیم کو نہایت ہی اہم کورس کی بروقت مکمل کروانے پر ان کی کاوشوں کو بھی سراہا گیا۔