وزیر اعظم بننے کے بعد نواز شریف کا کاروبار چمک گیا

جمعہ 9 جنوری 2015 12:02

وزیر اعظم بننے کے بعد نواز شریف کا کاروبار چمک گیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9جنوری2015ء) وزیراعظم نواز شریف کے عہدہ سنبھالنے کے بعد ذاتی سرمایہ کاری میں غیرمعمولی میں اضافہ ہواہے جس کا انکشاف الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کی گئی اثاثہ جات کی تفصیلات میں ہوا۔ وزیر اعظم نواز شریف کے ذاتی اثاثوں کی کل مالیت پہلی مرتبہ دو ارب روپے سے زائد ہو گئی جبکہ پچھلے ایک سال میں ایک شگر مل میں ان کی سرمایہ کاری 600 فیصد بڑھ گئی۔

نواز شریف کی جانب سے پارلیمنٹ میں جمع کرائی گئی واجبات اور اثاثوں کی تفصیلات بتاتی ہیں کہ پچھلے سال ان کے اور ان کی بیوی نام پر اثاثوں کی کل مالیت 1.71 ارب روپے سے بڑھ کر 2.36 ارب روپے ہو گئی۔ الی سال 15-2014 پر مبنی تفصیلات کے مطابق حدیبیہ انجینئرنگ کمپنی، حدیبیہ پیپر ملز، محمد بخش ٹیکسٹائل ملز اور رمضان سپننگ ملز میں ان کے شیئرز کی مالیت برقرار رہی لیکن چوہدری شگر ملز میں ان کی سرمایہ کاری میں 600 فیصد کا غیر مثالی اضافہ ہواجبکہ گزشتہ سال چوہدری شگر ملز میں یہ سرمایہ کاری صرف 2 کروڑ تھی جو رواں سال بڑھ کر 12 کروڑ تک جا پہنچی۔

(جاری ہے)

تفصیلات میں مزید بتایا گیا کہ رواں سال نواز شریف کے بیٹے حسین نوازنے بیرون ملک سے انہیں 23 کروڑ 89 لاکھ روپے بھیجے جبکہ گزشتہ سال یہ رقم 19 کروڑ 75 لاکھ روپے تھی۔وزیراعظم کے پاس 2010 ماڈل کی لینڈ کروزر سمیت چار گاڑیاں ہیں۔ پچھلی دو سالانہ رپورٹوں کے مطابق ایک کروڑ مالیت کی یہ لینڈ کروزر وزیر اعظم کو تحفہ میں ملی تھی۔

متعلقہ عنوان :