دبئی حکام عزیر بلوچ کو پاکستان کے حوالے کرنے پر رضا مند

جمعہ 9 جنوری 2015 11:58

دبئی حکام عزیر بلوچ کو پاکستان کے حوالے کرنے پر رضا مند

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09 جنوری 2015ء) دبئی حکام نے لیاری گینگ وار کے مرکزی کردارعزیز بلوچ کو پاکستان کے حوالے کرنے پر رضا مندی ظاہر کردی ہے۔ میڈیا رپو رٹ کے مطابق دبئی حکام نے پاکستان کو مطلوب لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کو پاکستانی حکام کے حوالے کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ عزیر بلوچ کی پاکستان حوالگی کے حوالے سے دونوں ممالک کے درمیان معاملات کو جلد حتمی شکل دے دی جائے گی جس کے بعد کسی بھی وقت عزیر بلوچ کو پاکستان لایا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ عزیر بلوچ جعلی پاسپورٹ پر براستہ ایران دبئی پہنچا تھا جسے گزشتہ ماہ انٹرپول نے دبئی سے گرفتار کیا تھا لیکن دبئی حکام کی جا نب سے لیاری گینگ وار کے سربراہ کو پاکستان کے حوالے کرنے پر تحفظات کا اظہار کیا گیاتھا۔

متعلقہ عنوان :