دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنا چاہتے ہیں: نواز شریف
جمعرات 8 جنوری 2015 23:40
منامہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔8جنوری۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنا چاہتے ہیں۔ دہشت گردوں کو سزا دینے کے لیے فوجی عدالتیں بنا رہے ہیں۔ بھارت نے عجیب سے بہانے بنا کر میٹنگ منسوخ کی۔ بجلی کی کمی پاکستان کے لیے سنگین ترین مسئلہ بن چکا ہے۔بحرین میں مقیم پاکستانیوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا قومی مشاورت سے عسکریت پسندوں کیساتھ مذاکرات کئے جو بے نتیجہ رہے۔
دہشت گردی نے معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔ ضرب عضب کے بعد واہگہ اور پشاور کے اندوہناک واقعات پیش آئے۔ دہشت گردوں کو سزا دینے کے لیے فوجی عدالتیں بنا رہے ہیں۔ وزیر اعظم نواز شریف نے کہا بھارت نے عجیب بہانے بنا کر میٹنگ منسوخ کی دوطرفہ مذاکرات کیلئے میٹنگ منسوخ نہیں ہونی چاہیے تھی۔(جاری ہے)
نواز شریف نے کہا بھارتی وزیر اعظم نے میرے ساتھ اچھی باتیں کی تھیں۔
نریندر مودی کے ساتھ مذاکرات بحال کرنے پر بھی اتفاق ہوا تھا۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا بجلی کی کمی پاکستان کے لیے سنگین ترین مسئلہ بن چکا ہے۔ بجلی کا مسئلہ حل کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا توانائی کمی کے باعث سرمایہ کاری اور درآمدات متاثر ہو رہی ہیں۔ رکاوٹوں کے باوجود کوشش ہے کہ پاکستان کو مشکلات سے نکالیں۔ وزیراعظم نے پاکستانیوں سے گفتگو کے دوران خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں بتایا کہ کہ حکومت لاہور کراچی موٹروے پر کام جلد شروع کرنے والی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.