قصور،پنجاب کالج کے قریب 5دوست زہریلا کھانا کھانے سے بے ہوش

جمعرات 8 جنوری 2015 23:37

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔8 جنوری۔2015ء) قصور گنڈا سنگھ والا روڈ پر پنجاب کالج کے قریب 5دوست زہریلا کھانا کھانے سے بے ہوش ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حجرہ شاہ مقیم کے 5رہائشی دوستوں محمد اعظم ،محمد اشرف ،محمد اکرم ،محمد ظفر اور احمد یار نے کھانا کھایا تو ان کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی ۔ریسکیو 1122نے اطلاع ملتے ہیں پانچوں دوستوں کو ڈی ایچ کیو ہیڈ کواٹر ہسپتال قصور پہنچا دیا۔

متعلقہ عنوان :