تھرپارکر میں پانی کا مسئلہ حل کرنے کیلئے کیئر اینڈ ریلیف فاؤنڈیشن نے6 ماہ میں50 کنوے مکمل کر لئے

جمعرات 8 جنوری 2015 19:11

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 جنوری۔2015ء) تھرپارکر میں پانی کا مسئلہ حل کرنے کیلئے کیئر اینڈ ریلیف فاؤنڈیشن نے6 ماہ میں50 کنوے مکمل کر لئے۔فاؤنڈیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق تھر میں پانی کا مسئلہ حل کرنے کیلئے کنوے ہینڈ پمپ اور آر او لگائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

کیئراینڈ ریلیف فاؤنڈیشن نے تھرپارکر میں اپنے 50 کنوے مکمل کرلئے ، 200فٹ کے کنوے نئے طریقے سے بنائے گئے اور پانی نکالنے کے لئے نئے ڈیزائین کی پلی بھی متعارف کروائی گئی، جس کی مدد سے چھوٹا بچہ بھی آسانی سے پانی نکال سکتا ہے کنوؤں کے ساتھ ساتھ مٹھو جوگی گاؤں ،سہڑی اور کھاروڑو چارن میں آراو پلانٹ کا بھی کام مکمل ہو چکا ہے  سیکڑوں ہینڈ پمپ بھی لگائے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :