ڈائریکٹر جنرل کالجز سندھ ڈاکٹر ناصر انصار نے ریجنل دائریکٹر کو کالجوں کی سیکورٹی کے حوالے سے ہدایت نامہ بھیج دیا

تعلیمی ادارے کا سربراہ اپنے ادارے کے طلباء کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے سیکورٹی پلان بنائے گاجس پر سختی سے عملددرآمد کیا جائے گا ، ادارے کو متعلقہ تھانے میں اپنے تعلیمی اوقات اور ادارے کے کھلنے اور بند کئے جانے کے بارے میں مطلع کرنا ہوگا

بدھ 7 جنوری 2015 23:35

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 جنوری 2015ء) ڈائریکٹر جنرل کالجز سندھ ڈاکٹر ناصر انصار نے ریجنل دائریکٹر کو کالجوں کی سیکورٹی کے حوالے سے ہدایت نامہ بھیج دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ملک میں امن وامان کی مخدوش صورتحال کے پیش نظر گذشتہ روز ہوم ڈیپارٹمنٹ کا اجلاس منعقد ہوا تھا جس میں کالجوں کو اپنی سیکورٹی سخت بنانے کی ہدایت جاری کی گئی ہے ۔

کالجوں کی سیکورٹی کے حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ کے ساتھ کئے گئے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ دہشت گردی کے واقعات سے بچنے کیلئے اقدمات کی بنیادی ذمہ داری کالج انتظامیہ کی ہوگی۔ تعلیمی ادارے کا سربراہ اپنے ادارے کے طلباء کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے سیکورٹی پلان بنائے گاجس پر سختی سے عملددرآمد کیا جائے گا اور اس پلان کی کاپی محکمہ داخلہ سندھ کو ارسال کی جائے گی جبکہ حفاظتی انتظامات کا جائزہ لینے والے محکمہ داخلہ کی ٹیم کو بھی دکھائی جائے گی ۔

(جاری ہے)

ادارہ زیر تعلیم تمام طلباء طالبات ، اساتذہ اور غیر تدریسی عملے کا مکمل ریکارڈ اپنے پاس رکھے گا جبکہ ادارے کو متعلقہ تھانے میں اپنے تعلیمی اوقات اور ادارے کے کھلنے اور بند کئے جانے کے بارے میں مطلع کرنا ہوگا۔ان تمام تفصیلات کی کاپی متعلقہ ڈپٹی کمشنر کو ارسال کی جائے گی۔تعلیمی اداروں کے بند کئے جانے کے اوقات وقفے وقفے سے کچھ عرصے بعد تبدیل کئے جائیں گے ۔ادارے کے اندر غیر متعلقہ افراد اور گاڑیوں کے داخلے پر مکمل پابندی ہوگی۔تعلیمی ادارے کے چوکیدارا ورسیکورٹی عملہ مرکزی دروازے پر شروع سے چھٹی ہونے تک موجود ہیں گے ۔کالج کامرکزی داخلہ اس کے کھلنے اوربند ہونے کے اوقات کے علاوہ بندرہے گا۔

متعلقہ عنوان :