شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب ، گن شپ ہیلی کاپٹروں کی کارروائی میں 12 دہشت گرد ہلاک

بدھ 7 جنوری 2015 20:29

شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب ، گن شپ ہیلی کاپٹروں کی کارروائی ..

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 جنوری 2015ء) شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کے دوران گن شپ ہیلی کاپٹروں کی کارروائی میں 12 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں گن سپ ہیلی کاپٹروں نے کارروائی کی۔ فضائی کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے چار ٹھکانے اور سات گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں۔ دہتہ خیل سے آگے فوج کی پیش قدمی کامیاب جاری ہے۔