Live Updates

عمران خان کی شادی پر سابق دوست عائلہ ملک اداس ، دلچسپ تبصرے

بدھ 7 جنوری 2015 14:13

عمران خان کی شادی پر سابق دوست عائلہ ملک اداس ، دلچسپ تبصرے

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7جنوری2015ء) تحریک انصاف کی مرکزی رہنما ءاور 2013ءکے عام انتخابات میں عمران خان کے آبائی حلقے میانوالی میں ان کی انتخابی مہم کی انچارج عائلہ ملک نے عمران خان کی شادی کے حوالے سے ٹویٹر پر دلچسپ تبصرے کئے گئے ہیں۔ عمران خان کی بنی گالہ میں پریس کانفرنس کے بعد عائلہ ملک نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ آج وہ خود کو اداس محسوس کررہی ہیں۔

(جاری ہے)

دوسرے ٹویٹ میں کہا کہ ”سنا ہے کہ خان صاحب کو جہیز میں ایک عدد بلاول ٹائپ بھی مل رہا ہے“ ایک اور ٹوئیٹ میں عمران خان کے بارے میں یہ تبصرہ کیا کہ انسان بڑا سخت جان ہے جس بات کا تصور برداشت نہیں کرسکتا جب وہ حقیقت بن کر ٹوٹ پڑتی ہے تو چپ چاپ برداشت کرلیتا ہے۔ اپنی ایک اور ٹویٹ میں عائلہ ملک نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ خان صاحب شادی کے بعد اب یہ نہ کہہ دینا کہ اگلے ہفتے خوشخبریں سنائو ں گا، لوگ خوشخبری کا بہت غلط مطلب لیتے ہیں۔ ایک مختصر ٹویٹ میں یہ بھی استفسار کیا کہ آکر یہ شادی ہے کب؟۔یادرہے کہ کچھ عرصہ قبل تک عمران خان اور عائلہ ملک کی شادی کی خبروں کے کافی چرچے رہے ہیں لیکن وہ خبریں ازخود ہی بعد میں دم توڑ گئیں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :