تعلیمی اداروں کو تین مراحل میں سیکورٹی دینے کا فیصلہ

بدھ 7 جنوری 2015 10:57

تعلیمی اداروں کو تین مراحل میں سیکورٹی دینے کا فیصلہ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7جنوری2015ء) پنجاب کے تعلیمی اداروں کو 3 مرحلوں میں سیکورٹی کلیئرنس دی جائے گی ۔ پہلے مرحلے کی ہدایات پوری ہونے پر 12 جنوری کو تعلیمی ادارہ کھولنے کی اجازت دی جائے گی ۔

(جاری ہے)

دوسرے مرحلے کے حفاظتی اقدامات ڈیڑھ ماہ تک مکمل کرنا ہوں گے ۔ تیسرے مرحلے میں تعلیمی ادارے کے تمام حفاظتی اقدامات مکمل کرنا ہوں گے ۔ کسی بھی مرحلے پرحفاظتی اقدامات مکمل نہ ہونے پر تعلیمی ادارہ بند کر دیا جائے گا ۔