دہشت گردی کے خاتمے کے لئے سیاسی جماعتوں کو حکومت کے ہاتھ مضبوط کرنے ہوں گے،وزیر اعظم نواز شریف ،

آئینی ترامیم پر سیاسی جماعتوں کے تحفظات دور کئے جائیں گے، وزیراعظم کی ارکان پارلیمنٹ سے غیر رسمی گفتگو

منگل 6 جنوری 2015 23:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06 جنوری 2015ء) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں دہشت گردی کے خاتمے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو حکومت کے ہاتھ مضبوط کرنے ہوں گے تا کہ دہشت گردی کی ناسور کا خاتمہ جڑ سے کیا جائے اور تمام اتحادیوں کو تحفظات کو بھی دور کیا جائے گا۔ منگل کے روز پارلیمنٹ کے342 ارکان پارلیمنٹ میں سے70 ارکان نے وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے ناشتہ کی میز پر حاضری یقینی بنائی ۔

(جاری ہے)

نواز شریف اور سپیکر ایاز صادق دونوں خوشگوار موڈ میں نظر آئے ۔نواز شریف سے ارکان پارلیمنٹ نے گپ شپ کے دوران اپنے تحفظات بھی بیان کئے جبکہ ایاز صادق نے بھی ناشتے کو دیکھ کر ریمارکس دیئے کہ ناشتہ اتنا لذیز لگ رہا ہے کہ کہیں تمام ارکان پارلیمنٹ سو نہ جائیں اس موقع پر وزیر اعظم نے ارکان پارلیمنٹ سے غیر رسمی گفتگو کرتیہوئے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو دہشت گردی کے خاتمے کے حوالے سے حکومتی ہاتھ مضبوط کرنے ہوں گے اور آئینی ترامیم کے بعد جلد از جلد کوشش ہے کہ سینیٹ میں بھی مسودے پردستخط ہو جائیں اور وہاں سے منظوری ہو جائے ۔