افغانستان سے انخلاء کے منصوبے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی‘ وائٹ ہاؤس،
کابل اب اپنے ملک کی سکیورٹی کا خود ذمہ دار ہے‘ جوش ایرنسٹ کی صحافیوں سے گفتگو
منگل 6 جنوری 2015 23:34
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06 جنوری 2015ء) وائٹ ہاؤس نے افغانستان سے انخلاء کے منصوبے میں کسی بھی قسم کی تبدیلی کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کابل اب اپنے ملک کی سکیورٹی کا خود اکیلا ذمہ دار ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ترجمان جوش ایرنسٹ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ افغانی اب اپنے ملک کی سکیورٹی کے خود ذمہ دار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امریکی کمبیٹ مشن اب پایہ تکمیل کو پہنچ چکا ہے اور وہاں سے ہم نے انخلاء کے منصوبے میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے افغانستان میں اپنے بہادر فوجیوں اور اتحادیوں کے باعث بڑے پیمانے پر کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ انہوں نے کہا ان کامیابیوں میں سے بہت سی ایسی ہیں جو امریکی اور افغان فورسز کی بہترین کوآرڈی نیشن کے باعث حاصل ہوئیں۔(جاری ہے)
مزید بین الاقوامی خبریں
-
روس کا جنگی طیارہ سمندر میں گر کر تباہ
-
بھارت میں بھی عدلیہ پر دبا ئوکا الزام، 600 وکلا کا چیف جسٹس کو خط
-
یوپی سی5بار منتخب مسلمان سیاستدان بھارتی جیل میں زہر دیے جانے سے جاں بحق
-
بائیڈن کی فنڈ ریزنگ کے موقع پر فلسطین کی حمایت میں ریلی
-
بھائی کا کیٹ مڈلٹن کیلئے نیک تمناوں کا اظہار
-
سورج گرہن،امریکا میں پائلٹس کیلئے وارننگ جاری
-
سری لنکا میں مسلمانوں کی توہین پر با اثربدھ راہب کو 4 سال قید کی سزا
-
بھارت،کھانا اچھا نہ بنانے پر دادی پر تشدد، ویڈیو وائرل
-
سعودی عرب میں زبردست بارشوں کی پیشن گوئی
-
اذان میں تبدیلی سے متعلق شارجہ انتظامیہ نے وضاحت کر دی
-
بھارت، کرپشن میں ملوث سیاسی رہنما کی تصویر نے تہلکہ مچا دیا
-
اروند کیجریوال کی گرفتاری پر تشویش کااظہار، بھارت کا امریکی و جرمن سفارت کاروں کو طلب کرکے اعتراض
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.