کوئٹہ : مغویوں کی بازیابی کیلئے سرچ آپریشن ، 5 دہشتگردوں سمیت 20 گرفتار، اہلکار شہید
منگل 6 جنوری 2015 12:00
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6جنوری 2015ء) ژوب اور قلعہ سیف اللہ سے اغواء کئے جانے والے 10 افراد کی بازیابی کے لیے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 5 دہشتگردوں سمیت 20 افراد گرفتار کر لیے گئے ، ایک ایف سی اہلکار شہید ہوگیا۔ ژوب کے علاقے کلی حیدر زئی کے قریب گزشتہ روز اغوا ہونے والے 10 افراد کی بازیابی کے لیے سیکورٹی فورسسز کی جانب سے سرچ آپرشن جاری ہے ۔
آپرشن کے دوران کالعدم تحریک طالبان کے 5 دہشت گردوں سمیت 20 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ دوسری جانب مستونگ میں ایک مکان پر چھاپے کے دوران فارنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایف سی اہلکار نور سعید شہید ہوگئے ۔ گزشتہ روز ژوب سے 10 افراد کے اغواء ہونے والوں میں سیکورٹی فورسسز کا ایک افسر ، نجی بینک منیجر اور ایک طالب علم بھی شامل ہے ۔(جاری ہے)
عینی شاہدین کے مطابق ڈبل کیبن کرولا کار میں سوار مسلحہ افراد نے ایک مسافر بس روک لی ۔
مسافروں کے شناختی کارڈ چیک کر کے سیکورٹی فورسسز کے ایک آفسر سمیت 5 افراد کو اغواء کیا گیا جس کے بعد اسلام آباد سے آنے والی ایک گاڑی سے بھی طالب علم حبیب اللہ سمیت 5 افراد کو اغوا کیا گیا۔ مسلحہ افراد مقامی زبان میں بات چیت کر رہے تھے تاہم ان کا لہجہ وزیرستان سے تعلق رکھنے والے افراد سے ملتا جلتا تھا ۔ مغویوں کی بازیابی کے لیے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا کا افسر گرفتار
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ہالینڈ کی سفیر مسز ہینی ڈی وریس کی ملاقات، ڈچ کمپنیوں کوسرمایہ کاری کی دعوت
-
عمران خان کو ریاستی اداروں کے خلاف بیانات سے اجتناب برتنے کے حکم پر تنقید و سوالات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.