پاک بھارت لائن آف کنٹرول پر ہونے والی فائرنگ پر امریکہ نے دونوں ممالک کو مذاکرات کرنے پر زور دیا ہے۔ ترجمان امریکہ کے محکمہ خارجہ

منگل 6 جنوری 2015 11:34

پاک بھارت لائن آف کنٹرول پر ہونے والی فائرنگ پر امریکہ نے دونوں ممالک ..

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6جنوری 2015ء) پاک بھارت لائن آف کنٹرول پر ہونے والی فائرنگ پر امریکہ نے دونوں ممالک کو مذاکرات کرنے پر زور دیا ہے۔ امریکہ کے محکمہ خارجی کی ترجمان جین ساکی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے لوگوں کے اہل خانہ سے ہمدردی ہے تاہم دونوں ممالک کے مابین مذاکرات کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ اور پاکستان کے مابین دہشتگردی کے خاتمے کے لیے تعاون موجود ہے۔ امریکی وزیر خارجہ کے دورئہ پاکستان کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے جان کیری پاکستان کا دورہ کریں گی تاہم تاریخ کا اعلان ابھی نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کیری لوگر بل کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ اس بل کے تحت پاکستان کو دو ہزار تیرہ سیکوئی امداد جاری نہیں کی گئی تاہم کیری لوگر بل کے علاوہ بھی پاکستان کو امداد دینے کا طریقہ کار موجود ہے۔