Live Updates

عمران خان نے بالآخر شادی کا اعتراف کرلیا، باضابطہ اعلا ن آج متوقع

منگل 6 جنوری 2015 11:17

عمران خان نے بالآخر شادی کا اعتراف کرلیا، باضابطہ اعلا ن آج متوقع

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6جنوری 2015ء) کئی دن میڈیا میں خبروں کی زینت بننے کے بعد بالاآخرپاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے خاتون اینکر سے شادی کا اعتراف کرلیااور کہاکہ وہ کچھ نہیں چھپائیں گے ، پاکستان میں قوم کو خوشخبری سنائیں گے ۔ برطانوی اخبار ’میل آن لائن ‘ کے مطابق پاکستان روانگی سے قبل ہیتھروایئرپورٹ پر گفتگوکرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ وہ شادی کرچکے ہیں ، پاکستان جاکر قوم کواچھی خبر سنائیں گے ۔

(جاری ہے)

امکان ظاہر کیاجارہاہے کہ 62سالہ سیاستدان 41سالہ خاتون اینکر سے شادی کا اعلان منگل کو ایک پریس کانفرنس میں کریں گے ۔ یادرہے کہ عمران خان اس سے قبل بھی شادی کرچکے ہیں ، 1995ءمیں پیرس میں اُن کی شادی جمائماخان سے ہوئی تھی اور 9سالہ رفاقت کے بعد 2004ءمیں علیحدگی ہوگئی ۔ بی بی سی پر موسم کاحال سنانے ، ساﺅتھ ٹوڈے کی سابق میزبان اور پاکستان کے نجی ٹی وی چینل کی اینکر کی بھی دوسری شادی ہے ۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق عمران خان اسلام آباد کے بے نظیرایئرپورٹ پرپہنچ چکے ہیں جہاں سے بنی گالا میں اپنی رہائش گاہ پر جائیں گے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :